دن دیہاڑے معروف تعمیراتی کمپنی کی کیش وین سےڈکیتی کی بڑی واردات پولیس نے ناکام بنادی،

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوہر موڑ کے مقام پر دن دیہاڑے معروف تعمیراتی کمپنی کی کیش وین سےڈکیتی کی بڑی واردات پولیس نے ناکام بنادی،ڈاکووں کی فائرنگ سے کمپنی کا گارڈ اور یک راہگیر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو  ہلاک  اورایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ سے زائد نقدی پولیس نے برآمد کرلی،ملینیم مال کے مقام پر راہگیروں  نے احتجاج بھی کیا  ، واضح رہے کہ شہرمیں امسال ڈاکووں کی فائرنگ سے 92شہری جان سے ہاتھ بیٹھے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل کے علاقے  گلستان جوہر راشد منہاس روڈ میلینئم مال کے قریب معرود تعمیراتی کمپنی  کی کیش وین لوٹنے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شہری زخمی ہوگیا ، سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پولیس نے زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ، واردات کے دوران2 کروڑ کی رقم لٹنے سے محفوظ رہی اس حوالے سے ایس ایچ او فیصل گل نے بتایا کہ جمعے کی شام کو نارتھ کراچی سے  معروف تعمیراتی کمپنی کا عملہ کیش وین میں 2 کروڑ روپے لیکر جا رہا تھا کہ اس دوران راشد منہاس روڈ میلینئم مال یو ٹرن کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر 3 ڈاکوؤں نے کیش وین کو روکنے کے لیے ٹائروں پر فائر مار کر انھیں برسٹ کر دیا جبکہ اس دوران کیش وین موجود سیکیورٹی گارڈ نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ اور 2 راہگیر زخمی ہوگئے جس میں سیکیورٹی گارڈ مبین خاور اور راہگیر 55 سالہ عبدالوحید دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ شہری سید  نذر کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ جبکہ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو شدید ہوگیا جبکہ ڈاکوؤں نے کیش وین سے کچھ رقم بھی لوٹ لی ، فیصل گل نے بتایا کہ قریب موجود شارع فیصل تھانے کی پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کو موٹر سائیکل سمیت ٹکر مار کر گرا دیا اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر بھی فائرنگ کر کے نقصان پہنچایا تاہم پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم نوید کو زخمی اور ساتھی فاروق  بلاضرب گرفتار کیا جبکہ انکا ایک ساتھی اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوگیا جس کی ابتدائی طور پر شناخت ادریس کے نام سے ہوئی جو کہ نیوکراچی کا رہائشی تھا ، ملزم فاروق کو  تھانے منتقل کیا گیا جس سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ، پولیس کے مطابق مقتول مبین خاور  منگھوپیر کا رہائشی تھا جو کہ شادی تھا ، فیصل گل نے بتایا کہ کیش وین سے ڈھائی لاکھ کے قریب رقم اور کچھ دیگر سامان لوٹا گیا تھا جو کہ شبہ ہے کہ جائے وقوعہ پر گر گئے جنھیں تلاش کیا جا رہا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی اور اس حوالے سے پولیس بائیو میٹرک سسٹم کی مدد سے ان کی شناخت سے متعلق کوششیں کر رہی ہے ۔واضح رہے اس واقعے پر جوہر موڑ ملینیم مال کے مقام پرراہگیروں نے احتجاج کیااور پولیس موبائل پر پتھراوں کرکے موبائل کے شیشے توڑ دیئے ،تاہم پولیس نے مشتعل افراد کو بات چیت سے منتشر کردیا ۔اس اطلاع پر ایس آئی یو (CIA) کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا ، ایس آئی یو کے افسر نے  بتایا کہ مذکورہ ڈکیتی کی واردات میں تعمیراتی کمپنی کا کوئی ملازم بھی ملوث ہوسکتا  جس نے ڈاکووں کو مذکورہ رقم کی اطلاع  دی اور انھوں نے ایک منظم طریقے سے واردات کرنے کی کوشش کی لیکن گارڈ جان پر کھیل کر ناکام بنادی

Leave A Reply

Your email address will not be published.