وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے پولیس کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ ماہ ربیع الاول اور اسکے دواران بالخصوص 8 اور 12 ربیع الاول کے دنوں میں ہںونے والی نعتیہ محافل،ذکر و اذکار،وعظ،اجتماعات اور مختلف علاقوں سے برآمد ہںونیوالی ریلیوں،جلوسوں، مرکزی جلوس اور مرکزی اجتماع گاہ کے لئے پولیس رینج، ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر غیر معمولی سیکیورٹی پلان کی ترتیب کو یقینی بنایا جائے

0

کراچی( اسٹاف رپورٹر )وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے پولیس کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ ماہ ربیع الاول اور اسکے دواران بالخصوص 8 اور 12 ربیع الاول کے دنوں میں ہںونے والی نعتیہ محافل،ذکر و اذکار،وعظ،اجتماعات اور مختلف علاقوں سے برآمد ہںونیوالی ریلیوں،جلوسوں، مرکزی جلوس اور مرکزی اجتماع گاہ کے لئے پولیس رینج، ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر غیر معمولی سیکیورٹی پلان کی ترتیب کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں علمائے کرام ،معروف سیاسی مذہبی شخصیات سے باقاعدہ شیڈول اجلاس کرتے ہںوئے کنٹی جینسی پلان کی ترتیب،عمل درآمد اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں۔وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ربیع الاول کنٹی جینسی پلان کے تحت آٹھ اور بارہ ربیع الاول کے جلوسوں کی اجتماع گاہںوں انکی گذرگاہوں سمیت دیگر اہم مقامات پر ٹیکنیکل سوئپنگ اور کلیئرنس کے کو جوبیس گھنٹے قبل ہی مکمل کرلیا جائے جبکہ جلوسوں کی گذرگاہوں اور اجتماع گاہوں پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی موجودگی کے ساتھ ساتھ باوردی پولیس اہلکاروں کو بھی خصوصی ذمہ داریاں سونپی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مرتب کردہ کنٹی جینسی پلان کے تحت مرکزی جلوس کے روٹس، اجتماع گاہ ودیگر اجتماعات کے مقامات کے اطراف میں قائم مکانوں،دکانوں اور دیگرعمارتوں کاناصرف سروے کیا جائے بلکہ متعلقہ تھانوں کی سطح پر کرائے داروں کے کوائف کی تصدیق کے عمل کو بھی ممکن بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پلان کے تحت سینٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سمیت دیگر وائرلیس کنٹرول رومز سے تمام رینج ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر مستقل رابطوں کے نا صرف اقدامات کئے جائیں بلکہ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیشن و شیئرنگ سمیت تمام ایس ایچ اوز کو علاقہ گشت ڈپلائمنٹ کی وقتاً فوقتاً چیکنگ اور اپنی نگرانی میں رینڈم اسنیپ چیکنگ کا بھی پابند بنایا جائے۔وزیر داخلہ سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ مرتب کردہ سیکیورٹی پلان کے تحت تمام تھانہ جات اور اسکے علاوہ تعینات اضافی نفری کے مجموعی سیکیورٹی فرائض کا تفصیلی احاطہ کرکے انھیں مرکزی جلوس، مرکزی اجتماع گاہ ، محافل ،وعظ کے ساتھ ساتھ تمام مساجد، امام بارگاہںوں ،اہم تنصیبات،سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں، تمام پبلک مقامات وغیرہ پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کا بھی پابند بنایا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.