آشنہ کے ساتھ ملکر شوہر پر فائرنگ کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے کا ڈراپ سین ہو گیا، واردات میں مضروب کی اہلیہ اور اس کا آشنا ملوث نکلا،

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آشنہ کے ساتھ ملکر شوہر پر فائرنگ کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے کا ڈراپ سین ہو گیا، واردات میں مضروب کی اہلیہ اور اس کا آشنا ملوث نکلا، ملزمان کے آپس میں دو سال سے ناجائز تعلقات تھے، تفصیلات کے مطابق تھانہ سعودآباد کی حدود شادمان کے علاقے میں سہیل نامی شخص کے ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے کی پولیس کو اطلاع ملی تھیپولیس نے جب زخمی کے بیان اور سی سی ٹی وی کا معائنہ کیا تو پولیس کو یہ واردات ڈکیتی مذاہمت نہی لگی جس کے بعد پولیس نے شک کی بناء پر مضروب سہیل کی اہلیہ سدرہ کے موبائل فون کا سی ڈی آر چیک کیا،جس کے بعد پولیس کے علم میں آیا کہ زخمی سہیل کی اہلیہ کاشف نامی شخص سے مسلسل رابطے میں ہے اور واردات کے روز بھی سدرہ کاشف نامی اپنے عاشق سے مسلسل رابطے میں تھی، سدرہ اور کاشف ایک نجی لبارٹری میں کام کرتے ہیں،جس کے بعد پولیس نے کاشف نامی شخص کو جی ایریا سعودآبادمیں ایک مکان سے حراست میں لیا،اور کاشف کے قبضے سے پولیس کو ایک غیر قانونی ٹی ٹی پسٹلبھی ملا، تفتیش کے دوران کاشف نے بتایا کہ اس کی سدرۃ المنتہی نام خاتون سے دو سالوں سے دوستی تھی،دونوں ملزمان نجی بلڈ بینک میں ایک ساتھ کام کرتے ہیں،سدرہ کے شوہر سہیل کو راستے سے ہٹانے کیلئے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا پلان بنایاگیا،ملزمہ واقع سے قبل کاشف سے مسلسل رابطے میں تھی اور ملزمہ سدرہ نے ہی اپنے شوہر کے گھر سے نکلنے کے بارے میں کاشف کو اطلاع دی تھی،جبکہ عدالت نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیلبھیج دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.