نیو گولیمار کی قریب دو مذہبی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم میں زخمی ہونے والا اہلسنت والجماعت کا کارکن دوران علاج دم توڑ گیا ،واضح رہے کہ  تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی،

جبکہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں   ڈکیتی میںمزاحمت وفائرنگ کے دیگر واقعات میں بچے سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ۔

0

اسٹاف  رپورٹر)نیو گولیمار کی قریب دو مذہبی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم میں زخمی ہونے والا اہلسنت والجماعت کا کارکن دوران علاج دم توڑ گیا ،واضح رہے کہ  تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی،جبکہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں   ڈکیتی میںمزاحمت وفائرنگ کے دیگر واقعات میں بچے سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ر ضویہ  کے علاقے  نیوگولیمار میں 25اگست کو دو مذہبی تنظمیوں میں  مسلح تصادم کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان دوران علاج چل بسا۔نوجوان کی شناخت 25 سالہ محمد نعیم  شیخ کے نام سے کی گئی مقتول  تیسرٹاون کا رہائشی تھا، اس حوالے سے ایس ایچ او عابد شاہ نے بتایاکہ مقتول کا تعلق  اہلسنت والجماعت سے تھا اور اس واقعہ میں اہلسنت والجماعت کا ایک کارکن اور فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے ایک کارکن پہلے روز ہی جاں بحق ہوگئے تھے اور دس افراد زخمی ہوئے تھے  اس واقعے میں محمد نعیم شیخ تیسرا شہری تھا جو کہ دم توڑ گیا ۔مقتول نوجوان کی نماز جنازہ میں قائد کراچی صدراہلسنت والجماعت کراچی علامہ رب نوازحنفی کی اقدا میں سیدنا عثمان غنی ؓ چوک سیکٹر 50 تیسرٹاؤن میں ادا کردی گئ،نماز جنازہ علامہ تاج محمدحنفی ،مولانامحی الدین شاہ، مولاناعبدالرافع شاہ، قاری عبدالوہاب و دیگر قائدین  اورمقتول نوجوان کے اہلخانہ،عزیزواقارب اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقتول کومقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تیموریہ  کے علاقے پیپلزچورنگی کے قریب واقع کیفے پیالہ ہوٹل کے قریب مسلح ملزما ن نے چھینا چھپٹی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے  دکاندار 22 سالہ نوجوان عرفان ولد عبدالقدیر کو زخمی کیا اور لوٹ مار کے بعد موقع سے فرارہوگئے،مضروب کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال لایا گیا،سرجانی ٹاون کے علاقے سرجانی ٹاو ن سیکٹر 51 سی میں علی المرتضیٰ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران گولی لگنے سے40 سالہ اظہر ولد یاسین زخمی ہوگیا،ملزمان نقدی اور موبائل فون چھین کر فرارہوگئے،مضروب کو طبی امدا دکیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔فیڈرل بی صنعتی ایریا کے علاقے شفیق کالونی میں مسلح ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کرکے 30 سالہ ابراہیم ولد سیال رحمن کو زخمی کردیا اور لوٹ مار کے بعد موقع سے فرار ہوگئے،مضروب کو طبی امد اد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔بوٹ بیسن کے علاقے شیریں جناح کالونی بلاک 5 گلشن سکندر میں جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئی،جس کے نتیجے میں 25 سالہ سید عباس ولد محمد رمضان زخمی ہوگیا،مضروب کو طبی امد ادکیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،اس حوالے سے پولیس مزید جانچ کررہی ہے ۔علاوہ ازیں منگھو پیر کے علاقے منگھوپیر پختون آباد سٹی 12 میں پر اسرار طور پر اندھی گولی لگنے سے گیارہ سالہ بچہ عبدالرحمن ولد محمد زخمی ہوگیا،جسے طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.