سندھ پولیس کی جانب سے سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز سندھ اور نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز سندھ کے اعزاز میں بالترتیب الوداعی و استقبالیہ تقریب کا انعقاد،

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، عہدے سے سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل اظہر وقاص تقرری پانیوالے ڈی جی رینجرز سندھ محمد شمریز،اعلی پولیس و رینجرز افسران شریک تھے۔ قبل ازیں انکی سی پی او آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ عہدے سے سبکدوش و محکمانہ ترقی پانے والے ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل اظہر وقاص کو آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے ان کی خدمات کے اعزاز میں شیلڈ پیش کی گئی۔ آئی جی سندھ نے صوبے میں ڈی جی رینجرز کی تقرری پانیوالے میجر جنرل محمد شمریز کا خوش آمدیدم استقبال کرتے ہوئے اپنی اور سندھ پولیس کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ • تقریب میں شریک لیفٹینٹ جنرل اظہر وقاص،ڈی جی رینجرز کا چارج سنبھالنے والےمیجر جنرل محمد شمریز ،ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز و دیگر افسران کا مشکور و ممنون ہوں۔ بحیثیت کیڈٹ جب کوئی فورس کو جوائن کرتا ہے تو محکمانہ ترقی اسکی خواہش ہوتی ہے۔ مجھے قوی امید ہےکہ آپ اپنی محنت،پیشہ وارانہ صلاحیت اور لگن کی بدولت ترقی کی مزید منازل طے کرینگے۔ میں نے آپکو انتہائی پرعزم اور بلند حوصلہ پایا اور آپکے فیصلوں سے بہت کچھ سیکھا۔ آپ نے ہمیشہ اجتماعی سوچ کو اہمیت دی اور ہماری تجاویز پر بھی ہمارا ساتھ دیا۔ ذمہ داریوں کو بطریق احسن انجام دیا اور انکا کریڈٹ ہمیں دیا۔ اللہ پاک بھی مخلص بندوں کو ہی انعامات سے نوازتا ہے۔ آپ نے ہر پلیٹ فارم اورفورم پر سندھ پولیس کی تعریف کی ہے۔ پولیس پر جب کبھی منفی تنقید ہوتی تھی آپ نے آگے بڑھ کر پولیس کا دفاع کیا اور پولیس سے متعلق مثبت رجحان کو فروغ دیا۔آئی جی سندھ
* کراچی کا امن وامان ہو یا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ایکشن ہو رینجرز کا کردار ہمیشہ مستعد اور متحرک رہا۔ رینجرز کا شانہ بہ شانہ اقدامات سے سندھ پولیس کو بھی حوصلہ و اعتماد ملا۔سندھ پولیس کو ملنے والی کامیابی رینجرز سے باہم اشتراک کا نتیجہ ہے۔ گذشتہ 20
روز میں شکارپور آپریشن کے دوران 09 ڈاکو ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے۔ یہ سب پولیس اور رینجرز کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ نوگوایریا ختم ہونے سے اب ان علاقوں میں اسکول،اسپتال کھلے اور انسدادپولیس مہم بھی کی گئی۔ پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشنز سے ڈاکوؤں/جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔ ہم اپنی پوری کوشش اور لگن سے جرائم کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔ جرائم کے خلاف پولیس اور رینجرز ایک پیج پر ہیں۔ میجر جنرل محمد شمریز کو بطور ڈی جی رینجرز سندھ کے عہدے کی مبارکباد دیتا ہوں۔ شعبہ زندگی کی کوئی بھی فیلڈ ہو چیلنجز اور مسائل سے نبردآزما ہونا پڑتا ہے۔ میں نے اپنے سروس کیریئر میں جتنے بھی ڈی جی رینجرز دیکھے انہوں نے ترقی کی منازل طے کیں۔ میری دعا ہے آپ جب بھی سندھ سے جائیں پروموٹ ہوکر جائیں۔ پرامن کراچی کا مطلب ملک میں امن ہے۔ پولیس اور رینجرز سندھ کا باہم اشتراک اور اتحاد ہی ہماری اصل قوت ہے۔میجر جنرل اظہروقاص نے کہا کہ  پرتپاک اور شاندار الوداعی تقریب پر آئی جی سندھ و دیگر کا مشکور و ممنون ہوں

Leave A Reply

Your email address will not be published.