گھریلو جھگڑے میں خاتون نے چھریوں کے وار سے دو خواتین کو زخمی کردیا ، ملزمہ گرفتار کرلی گئی

0

 

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن چار نمبر میں گھر کے اندر چھریوں کے وار سے دو خواتین زخمی ہوگئی جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت ثناء اور جمیلہ کے ناموں سے ہوئی۔ ایس ایچ او شہباز نے بتایا کہ واقعہ گھر کے اندر آپسی لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا ، پولیس نے ملزمہ خاتون لائبہ کو گرفتار کرکے واقعے میں استعمال ہونے والی چھری بھی بر آمد کرلی ہے ۔ تینوں خواتین آپس میں رشتے دار ہیں۔ملزمہ سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.