اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں قابو سے باہر۔۔اکتوبر میں گاڑی چوری کے واقعات سال کی بلند ترین سطح پر

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں اسٹریٹ کرائم کی صورتحال پر کراچی پولیس تاحال قابو نہیں  کرسکی ،ماہ اکتوبر میں 5674 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ،اکتوبر میں گاڑی چوری کے واقعات سال کی بلند ترین سطح پر، موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا ،ستمبر کی نسبت اکتوبر میں گاڑی چوری  اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں8فیصد بڑھ گئیں، سی پی ایل سی  کی رپورٹ کے مطابق رواں سال رپورٹ ہونے والی اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 61ہزار400 سے تجاوز کر گئیں، اکتوبر میں شہریوں کی 3233 موٹرسائیکل ،165 گاڑیاں چوری ہوئیں ، 1576موبائل فونز،674 موٹرسائیکل،28 گاڑیاں چھینی گئیں ،اغوا برائے تاوان کی دو وارداتیں اوربھتے کی 12وارداتیں رپورٹ ہوئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.