کسٹم میگا اسیکنڈل ملوث افسران کے خلاف حساس اداروں کی رپورٹ تیار

0

کسٹم میگا اسیکنڈل ملوث افسران کے خلاف حساس اداروں کی رپورٹ تیار

2 دن پہلے اہم عہدوں پر تعینات کسٹمز گریڈ 19 کے 3 افسران ایڈمن پول بھیج دیے گئے

افسران کسٹم کے اعلی افسر ثاقف سعید کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیئے جاتے ہیں

افسران کو 2 دن قبل اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا تھا۔

شکایات کی بنیاد پر افسران کو ایڈمن پول میں سائیڈ لائن کرتے ہوئے مخصوص پوسٹ پر تعینات کیا جاتا ہے۔

گریڈ 19 کے افسر ہارون وقار ملک اور ہونک بلوچ، نامزد ملزم ثاقف سعید کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد ہارون وقار ملک اور ہونک بلوچ کو 48 گھنٹوں میں ایف بی آر ہیڈکوارٹر واپس بھیج دیا گیا۔

بعض افسران کے خلاف حساس اداروں نے چیئرمین ایف بی آر کو رپورٹ ارسال کی ہے، مزید افسران کے تبادلے کا امکان ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.