اسٹاف رپورٹر) سچل میں اندھی گولی لگنے سے 8سالہ بچہ جاں بحق ،جبکہ شہر میںفائرنگ کے دیگر واقعات میں 4افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سچل کےعلاقے عبداللہ شاہ  غازی گوٹھ میںگھر کے صحن میں کھیلتے ہوئے سر پر کوئی چیز آکر لگی اورخون بہنے لگا تاہم اہلخانہ فوری طور پر 8سالہ عبداللہ  ولد نثار علی کو قریبی میمن اسپتال لیکرپہنچےتاہم وہ دم توڑ چکاتھا اس حوالےسے ایس ایچ اواورنگزیب خٹک نے بتایاکہ مقتول عبداللہ کاجب سٹی اسکین کیاگیاتو معلوم ہوا کہ عبداللہ کے سر پر گولی لگی تاہم پولیس نے عبداللہ کی لاش نجی اسپتال سے جناح اسپتال منتقل کی اور قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی تاہم پولیس نے واقعے کے حوالے سے تفتیش شروع کردی ،  بغدادی کے علاقے لیاری علی محمد محلہ میں نامعلوم سمت کی گولی لگنے سے 35سالہ پیر بخش زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ،لانڈھی نمبر 6اولیا مسجد کے قریب اندھی گولی لگنے سے 53سالہ عبدالوہاب  زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے،قائد آباد کے علاقے شیر پاو کالونی  نزد اسٹار گراونڈ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 17سالہ ساون ولد سالارخان زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دیا اور مزید تفتیش شروع کردی،سعید آباد کے علاقے مواچھ گوٹھ نزد اسپارکو کٹ کے قریب آپسی جھگڑےمیں فائرنگ سے 22سالہ محمدشاہ میر زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم پولیس مزید جا نچ کررہی ہے ۔ok

0

 

اسٹاف رپورٹر) سچل میں اندھی گولی لگنے سے 8سالہ بچہ جاں بحق ،جبکہ شہر میںفائرنگ کے دیگر واقعات میں 4افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سچل کےعلاقے عبداللہ شاہ  غازی گوٹھ میںگھر کے صحن میں کھیلتے ہوئے سر پر کوئی چیز آکر لگی اورخون بہنے لگا تاہم اہلخانہ فوری طور پر 8سالہ عبداللہ  ولد نثار علی کو قریبی میمن اسپتال لیکرپہنچےتاہم وہ دم توڑ چکاتھا اس حوالےسے ایس ایچ اواورنگزیب خٹک نے بتایاکہ مقتول عبداللہ کاجب سٹی اسکین کیاگیاتو معلوم ہوا کہ عبداللہ کے سر پر گولی لگی تاہم پولیس نے عبداللہ کی لاش نجی اسپتال سے جناح اسپتال منتقل کی اور قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی تاہم پولیس نے واقعے کے حوالے سے تفتیش شروع کردی ،  بغدادی کے علاقے لیاری علی محمد محلہ میں نامعلوم سمت کی گولی لگنے سے 35سالہ پیر بخش زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ،لانڈھی نمبر 6اولیا مسجد کے قریب اندھی گولی لگنے سے 53سالہ عبدالوہاب  زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے،قائد آباد کے علاقے شیر پاو کالونی  نزد اسٹار گراونڈ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 17سالہ ساون ولد سالارخان زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دیا اور مزید تفتیش شروع کردی،سعید آباد کے علاقے مواچھ گوٹھ نزد اسپارکو کٹ کے قریب آپسی جھگڑےمیں فائرنگ سے 22سالہ محمدشاہ میر زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم پولیس مزید جا نچ کررہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.