ڈاکووں نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر تین بچوں کے باپ کو قتل کردیا۔

رواں سال ڈاکووں کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم شہریوں کی تعداد 100 ہوگئی

0

 

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں مسلح ڈاکووں نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر تین بچوں کے باپ کو قتل کردیا۔ شہر میں فائرنگ کے دیگر واقعات میں 6افراد زخمی ہوگئے  جبکہ ایک ڈاکوں عوام کے تشدد سے شدید زخمی ہوگیا ، واضح رہے کہ رواں سال ڈاکووں کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم شہریوں کی تعداد 100 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پیرکی علی الصبح پیرآباد  کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر چار ہزارہ چوک کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، مقتول کی شناٰخت 45 سال فیاض احمد ولد صاحب زادہ کے نام سے کی گئی جو اورنگی ٹاؤن ہزارہ چوک جاپانی بلڈنگ کے قریب کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا۔ایس ایچ او پیرآباد امتیاز میر نے بتایا کہ مقتول فیاض احمد سائٹ ایریا کی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اور فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، مقتول گھر سے نکل کر فیکٹری جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح  ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی، مقتول نے مزاحمت کی تو ملزمان نے گولی چلا دی، فائرنگ کے بعد ملزمان لوٹے بغیر ہی فرار ہوگئے۔جائے وقوع سے پستول کا ایک خول ملا ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کررہی ہے تاکہ واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا جاسکے، قانونی کارروائی کے بعد مقتول کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔مقتول فیاض احمد کے بڑے بھائی نے بتایا کہ انہیں بھائی کے قتل کی اطلاع صبح ساڑھے 6 بجے ملی تھی، تدفین کے بعد قانونی کارروائی کریں گے اور جو بھی اس واقعے میں ملوث ہوا اسے سخت سزا دلوائیں گے، انہوں نے بتایا کہ علاقے میں لوٹ مار کی وارداتیں عام ہیں اور اس سے قبل بھی کئی وارداتیں رونما ہوچکی ہیں۔،سکھن کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر12پر ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 35سالہ ظہیر عباس کو زخمی کردیا جسے جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ، ابراہیم حیدری کے علاقے چشمہ گوٹھ کے  قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 24 سالہ صداقت ولد بخشل زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق مذکورہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے،ملیر میمن گوٹھ کے علاقے الطبری اسپتال کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 34 سالہ عبدالوحید اور 18 سالہ شاہزیب  کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے تاہم  مضروبین کوایمبولنس میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا،کورنگی کے علاقے بلال کالونی میںموٹرسائیکل سوار ملزمان نے  لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 22سالہ ثاقب کو زخمی کردیا اس دوران اہل محلہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ، پولیس نے شہری اور ڈاکو کو جناح اسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق ملزم کی فوری شناخت نہیں ہوسکی تاہم پولیس مزیدتفتیش کررہی ہے،فیروز آباد کے علاقے طارق روڈ نزد رحمت شیریں کے قریب سیکورٹی گارڈ 40سالہ اویس اسماعیل اپنی ہی رائفل سے اتفاقی طور پرگولی چل جانےسے زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہ

Leave A Reply

Your email address will not be published.