سندھ کے داخلی وخارجی راستوں پر قانون نافذکرنے والے اداروں کی جوائنٹ چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے

0

 

کراچی : سندھ کے داخلی وخارجی راستوں پر قانون نافذکرنے والے اداروں کی جوائنٹ چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ سندھ حکومت کے جانب سے صوبے کے داخلی وخارجی راستوں بالخصوص نادرن بائی پاس پر پولیس سمیت دیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کی مشترکہ چیک پوسٹین قائم کی جائیں گی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا حب ریور روڈ اور موچکو چیک پوسٹ کا دورہ۔ایس ایس پی کیماڑی کی جانب سے داخلی وخارجی راستوں پر جاری چینکنگ اور موجودہ صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ داخلی وخارجی راستوں پر پولیس سمیت دیگرقانون نافذکرنے والے ادارے متحرک پیں۔ بریفنگ چیک پوسٹ پر جدیدآلات سے لیس اسپیشل برانچ کا عملہ اور K-9 کے تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں کی بھی مدد لی جارہی ہے۔ بریفنگتلاش ایپ ڈیوائس کے ذریعے مشکوک و مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی جارہی ہے۔بریفنگآئی جی سندھ نے موچکو چیک پوسٹ پر بلوچستان سے آنیوالی مختلف گاڑیوں کی چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔آئی جی سندھ نے حب ریور روڑ پر مصروف رینجرز سندھ و دیگر اداروں کی چیکنگ کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا۔پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر ادارے باہم اشتراک سے گاڑیوں کی چیکنگ کرینگے۔غلام نبی میمن نے کہا کہ صوبے بھر میں 10 جوائنٹ چیک پوسٹس قائم کی جائیں گی۔آئی جی سندھصوبے کے تمام اہم داخلی و خارجی روٹس پر چیک پوسٹس قائم کی جائیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.