ہزارہ ایکسپریس وے پر فرض کی ادائیگی کے دوران موٹروے پولیس سب انسپکٹر شہید۔

0

کراچیـہزارہ ایکسپریس وے پر فرض کی ادائیگی کے دوران موٹروے پولیس سب انسپکٹر شہید۔انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری نے شہید سب انسپکٹر کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔شہید سب انسپکٹر شبیر احمد کو آبائی گاؤں کوہارہ (گڑھی حبیب اللہ) میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر بٹگرام (چنار کوٹ) کے قریب موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر شبیر احمد اور ہیڈ کانسٹیبل سہیل ملک ایک خراب گاڑی کو مدد فراہم کر رہے تھے کہ اسی اثناء ایک پک ڈرائیور نے غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں افسران کو کچل ڈالا۔ جس کی وجہ سے دونوں افسران زخمی ہو گئے اور انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو بٹگرام منتقل کر دیا گیا، بعد ازاں شبیر احمد کو اے ایم سی ایبٹ اباد منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔ شہید نے سوگواران میں ایک بیوہ،تین بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے۔انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نارتھ ریجن یاسین فاروق، سینئر افسران اور علاقے کی عوام کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیااور پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ انسپکٹر جنرل سلمان چوہدری نے شہید کے خاندان والوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کے بلندی کے لئے دعا اور زخمی ہیڈ کانسٹیبل کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔آئی جی سلمان چوہدر ی نے شہید کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداکی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عوام کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے موٹروے پولیس کے شہداء کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ اس موقع پر آئی جی سلمان چوہدری نے کہا کہ بچوں کی تعلیمی اخراجات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اٹھائی گی اور وزیر اعظم شہداء پیکج کی جلد از جلد فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.