کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے کھلے سمندر میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،کروڑوں روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل برآمد
کراچی : کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے کھلے سمندر میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،کروڑوں روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل برآمد کرلیے ۔ ترجمان کسٹم کے مطابق حکومت پاکستان کی اسمگلنگ کے خلاف سخت پالیسی اور کسٹمز انفورسمبنٹ کراچی کی انسداد اسمگلنگ کے لئے بھرپور کارراوایوں کا تسلسل جاری ھے کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین وانی کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے میرین سیکشن نے کھلے سمندر بحرعرب میں کامیاب کارروائی میں2 لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگلڈ کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 15504لٹرز اسمگلڈ ایرانی ڈیزل اوراسمگلنگ کے استعمال میں الوحیدی اور المعین نامی لانچوں کو تحویل میں لیکر ضبط کیا ھے ضبط شدہ ڈیزل اور لانچوں کی کل مالیت(17800000) 1کروڑ اٹھتر لاکھ روپے ھے ضبط شدہ ڈیزل کو ASO کے گودام اور ضبط شدہ دونوں لانچوں کو NMB وھارف منتقل کردیا گیا ھے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی جاری ہے ۔