کورنگی میں جھگڑے کے دوران دوست نے دوست کی جان لے لی

0

کراچی ( )پیر کی شب کورنگی میں آپسی جھگڑے دوست نے دوست کو گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے کورنگی نمبر تین بیت المکرم مسجد کے قریب گلی میں فائرنگ کی واقعے میں انیس سالہ سفیان جاوید جاں بحق ہوگیا اس آچلاع پر پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے پولیس نے موقع معائنہ کے بعد لاش ایمبولنس کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی اس حوالے سے چوکی انچارج فیصل نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہے مقتول کو اسکے دوست شاہ زیب آپسی نے آپسی جھگڑے میں فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دونوں دوست گلی میں بیٹھے ہوئے باتیں کررہے تھے اچانک انکے درمیان جھگڑا ہوا اور شاہ زیب گولی مار کر فرار ہوگیا پولیس کو شبہ ہے کہ جھگڑا کسی لڑکی کا تنازعہ ہوسکتا ہے تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.