کراچی سے کاریں چوری / چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث انتہائی سرگرم تین ملزمان گرفتار۔

0

کراچی :*اے وی ایل سی کی خفیہ اطلاع اورتکنیکی بنیادوں پر ایک اور زبردست کاروائی۔*

 

*کراچی سے کاریں چوری / چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث انتہائی سرگرم تین ملزمان گرفتار۔*

 

*تھانہ الفلاح سے سرقہ شہزور، تھانہ عزیزبھٹی کی سوزوکی کلٹس اور تھانہ گلشن کی ٹویوٹا کرولا برآمد۔*

 

ملزمان گلزار بروہی اور شیراز تھیم شکار پور کے رہائشی، عادی جرائم پیشہ اور تھانہ عزیز بھٹی کی سرقہ شدہ سوزوکی کلٹس نمبر BHM-949 لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کئے گئے ہیں۔

 

ملزم حکیم ابڑو سے برآمد شدہ ٹویوٹا کرولا نمبر AML-090 تھانہ گلشن اقبال سے چوری ہوئی تھی جس کا مقدمہ الزام نمبر 619/2023 درج ہے جسکو ملزم جعلی نمبر لگاکر اپنے استعمال میں رکھا ہوا تھا۔

 

برآمد شدہ شہزور پر جعلی نمبر KH-5580 لگاہواتھا جس کا اصل نمبر KM-0374 ہے اور تھانہ الفلاح سے سرقہ شدہ ہے۔

 

ملزمان کو خفیہ اطلاع پر SHO اے وی ایل سی اور جوھر ڈویژن نے چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔

 

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے چوری / چھینی گئی کاروں کو مختلف جگہوں پر پہچانے کا انکشاف کیاہے۔

 

ملزمان کے دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

گرفتار ملزمان سے مذید انٹیروگیشن کا جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.