کسٹم کی بڑی کاروائیاں کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برامد
کراچی: کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی حساس ادارے کی دی گئی معلومات کی روشنی میں بڑی کارروائیاں
چالیس کروڈ روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور ہیوی موٹر سائیکلیں برآمد،ترجمان۔کسٹمز کے مطابق اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی پہلی چھاپہ مار کارروائیاں ڈیفنس اور صدر کے گوداموں پر کی گئی
چھاپہ مار کارروائی میں 10 کروڑ 76 لاکھ روپے مالیت کی 37 ہیوی موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی، چھاپہ مار دوسری کارروائی ملیر کینٹ میں کی گئی جس میں گودام سے 33 کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کی 21 گاڑیاں برآمد ہوئیں،
نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے برآمدگی کے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،