لیاری میں رہائشی عمارت کے ٹاور میں اتش زدگی لگی تھی
کراچی() لیاری بلوچ چوک کے قریب قائم رہائشی بلڈنگ میں نصب موبائل ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی،فائر بریگیڈ کا عملہ اور پولیس موقع پہنچ گئی،عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ کے علاقے لیاری بلوچ چوک چاکیواڑہ نمبر دو کے قریب واقع امامی نامی رہائشی عمار ت کی بالائی چھت پر نصب نجی کمپنی کے موبائل ٹاور میں اتوار کی شب آگ بھڑک اٹھی،آگ کی اطلاع پا کر فائربریگیڈ کا عملہ موقع پرپہنچ گیا،جبکہ پولیس بھی موقع پرپہنچی گئی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر عام شہریوں کی آمد ورفت کو روک دیا،جبکہ فائربریگیڈ کے عملے نے 2 فائرٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشیش کی،بعدازاں ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آ گ پر قابو پالایا گیا،ایس ا یچ او بابرحمید نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ آگ لگنے پر بلڈنگ کی اوپری منزل پر مقیم افرادازخود ہی بلڈنگ سے اتر آئے تھے،جبکہ آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی بھی شخص متاثر نہیں ہوا،ابتدائی طور پر آگ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں لگی بتائی جاتی ہے ،جبکہ آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا فور ی طور پر تخمینہ نہیں لگایا جاسکا،اس حوالے سے پولیس اور عملہ آتشزدگی کے واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقا ت جاری ہیں۔