ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے 156 من سے زائد چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔
ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے 156 من سے زائد چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔
تھانہ منگھوپیر پولیس نے اسمگلنگ میں ملوث ملزم فرید ولد شیر محمد کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کو ٹارگیٹڈ کاروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، جبکہ ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کے ڈمپر میں لوڈ 624 بورے چھالیہ (ٹوٹل وزن 6240 کلو) برآمد۔ برآمدہ چھالیہ ڈمپر میں لوڈ کرکے کرش/پتھر کی نیچے چھپائی گئی تھی۔برآمدہ چھالیہ کی مالیت مارکیٹ میں لاکھوں روپے کی ہے۔ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ڈمپر نمبری SB-2146 کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔