پاکستان کے دورے پر آئے بیلاروس کے وزیرِ خارجہ نے آج دفترِ خارجہ میں پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ملاقات کی
پاکستان کے دورے پر آئے بیلاروس کے وزیرِ خارجہ نے آج دفترِ خارجہ میں پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔پاکستان اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں دو طرفہ امور پر گفتگو کی گئی ہے۔دونوں وزرائے خارجہ کی موجودگی میں پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔بیلاروس کے وزیر خارجہ کی 68 رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد آمد، وزیر داخلہ نے استقبال کیا۔بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو آج اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ بیلاروس کا 68 رکنی وفد گزشتہ شب اسلام آباد پہنچا ہے۔
وفد میں بیلاروس کے خارجہ کے علاوہ توانائی، صنعت، مواصلات، قدرتی وسائل، ہنگامی حالات کے وزراء اور چیئرمین ملٹری انڈسٹری کمیٹی شامل ہیں۔سرکاری اعلامیے کے مطابق وفد میں بیلاروس کی 43 بڑی کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔