ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کا اسٹاک ایکسچینج کی پارکنگ میں چھاپہ بینک کے برانچ مینیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کا اسٹاک ایکسچینج کی پارکنگ میں چھاپہ
اسٹاک ایکسچینج میں قائم بینک کے برانچ مینیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار
ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے 45 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے
برآمد شدہ ڈالرز پاکستان روپوں میں 1 کروڑ 25 لاکھ سے زائد مالیت کے بنتے ہیں
چھاپہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کی ہدایت پر مارا گیا تھا
گرفتار ملزمان میں بینک برانچ مینیجر فیصل اور میثم رضا شامل ہیں
ملزمان غیرقانونی طور پر غیرملکی کرنسی کا لین دین کررہے تھے
پہلے چھاپہ آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب مارا گیا تھا
سورس کی اطلاع پر اسٹاک ایکسچینج کی پارکنگ میں کارروائی کی
قانون کے مطابق ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی