پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج ختم ہونے کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی میں معمولات زندگی بحال ہوگئے۔

0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج ختم ہونے کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی میں معمولات زندگی بحال ہوگئے۔

راولپنڈی، اسلام آباد کو ملانے والے تمام راستوں سے رکاوٹیں ہٹادی گئیں، جڑواں شہروں میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں، بازار اور پیٹرول پمپس کھل گئے۔

لاہور سے دیگر شہروں کی طرف جانے والے تمام راستے بھی 4 دن بعد کھول دیے گئے، مرمت کےلیے بند کی گئیں تمام موٹر ویز پر بھی ٹریفک بحال ہوگئی۔

ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، حافظ آباد اور گجرات سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بند سڑکیں کھول دی گئیں۔

موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی، کچھ علاقوں میں اب بھی انٹرنیٹ کی بندش اور رفتار سست ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.