پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم حکام کا اسمگلنگ کی روک تھام کے لیئے آپریشنز ،9 ملزموں کو گرفتارکرکے کروڑوں روپے مارلیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا۔
پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم حکام کا اسمگلنگ کی روک تھام کے لیئے آپریشنز کا سلسلہ جاری،9 ملزموں کو گرفتارکرکے کروڑوں روپے مارلیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ)اور کسٹمز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر دو مختلف جگہوں پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دوران اسنیپ چیکنگ منگھو پیر روڈ نزد میانوالی کالونی میں ایک مشکوک کنٹینرسے تلاشی کے دوران 2ملزمان عجب لحان اور گل بدین کو گر فتار کرکے کنٹینر سے 16800کلو گرام نان کسٹم پیڈ چھالیہ کے141کارٹن، 3135کلو گرام راجنی کے 420کارٹن اور 38کارٹن پیپسی چھالیہ برآمد کر لی گئی جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔جبکہ دوسری مشترکہ کارروائی کے دوران پیر آباد پولیس اسٹیشن کے علاقے پختون مارکیٹ بنارس آریانا بس اڈا سے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈاشیاءبرآمد کر لی گئیں۔ نان کسٹم پیڈ اشیاءمیں خشک دودھ، سگریٹ،چائنہ نمک، گاڑیوں کے بال بیرنگ اور بال بیرنگ برش شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ چھالیہ مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔