ڈی ائی جی ایسٹ زون عثمان غنی صدیقی سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی

0

 

ڈی ائی جی ایسٹ زون عثمان غنی صدیقی سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ میڈیا سیل ڈی ائی جی ایسٹ زون کے مطابق ملاقات میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (CRA) کے صدر کاشف ہاشمی، سیکٹری ریحان خان چشتی سمیت باڈی کے اراکین بھی موجود تھے، ملاقات میں ایس ایس پی ایسٹ اور ڈی آئی جی ایسٹ کی طرف سے قائم کردہ تفتیشی ٹیم کی سربرہ ایس پی انوسٹیگیشن ایسٹ ، ایس پی جمشید ، ڈی ایس پی بہادر آباد ، ایس ایچ او بہادرآباد ، ایس آئی او بہادراباد اور کیس کے تفتیشی افسر نے شرکت کی،سی آر اے کے وفد نے اجلاس میں ڈی ائی جی ایسٹ سے سی ار اے کے نائب صدر ندیم احمد پر قاتلانہ حملہ میں ملوث شخص کی گرفتاری اور کیس کے تفتیشی مراحل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،ڈی ائی جی ایسٹ زون عثمان غنی صدیقی نے وفد کو تفتیش کے حوالے سے آگاہ کیا اور ملزم کی فوری گرفتاری عمل میں لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لانے کا یقین دلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.