*قائدآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور بینکوں سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو نشانہ بنانے والے گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا
*قائدآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور بینکوں سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو نشانہ بنانے والے گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی*
پولیس نے ٹیکنیکل بیسڈ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو تھانہ قائدآباد کی حدود سے گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان علاقے میں بینکوں کی ریکی کر کے شہریوں کو نشانہ بناتے تھے اور ریکی کے بعد اپنے ساتھیوں سے رابطہ کرتے تھے۔ ایس ایس پی ملیر
گرفتار ملزمان نے مزید بتایا کے ہمارہ گروہ بینک سے نکلنے والے شہریوں کا گاڑی اور موٹرسائیکلوں کے ذریعے تعاقب کر کے شہریوں سے بھاری رقم لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ایس ایس پی ملیر
ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ ان کا گروہ پانچ ملزمان پر مشتمل ہے، جو وارداتوں کے لیے کرائے کی گاڑیاں استعمال کرتا ہے۔
گرفتار ملزمان نے بتایا کے چند روز قبل بھی ہم نے تھانہ قائدآبادکی حدود میں بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔ایس ایس پی ملیر
گرفتار ملزمان کی شناخت امیر بخش اور یونس کے نام سے ہوئی
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹل بمعہ رائونڈذ اور ایک عدد 125 موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ایس ایس پی ملیر
گرفتار ملزمان کا گروہ شہر کراچی سمیت اندرون سندھ میں بھی اسٹریٹ کرائمز اور مختلف جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ایس ایس پی ملیر
گرفتار ملزمان پہلے بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
گرفتار ملزمان کی نشاندہی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی کی جاسکتی ہے۔ایس ایس پی ملیر
پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی اور ملزمان سے مزید تفیتش جاری ہے۔۔
*ترجمان ایس ایس پی ملیر*