سندھ پولیس اور سی پی ایل سی کا صوبائی سطح پر چوری/ گمشدہ/چھینی گئی گاڑیوں اور واردات میں ملوث ملزمان کا مشترکہ مرکزی ڈیٹا بینک قائم کرنے کا فیصلہ
سندھ پولیس اور سی پی ایل سی کا صوبائی سطح پر چوری/ گمشدہ/چھینی گئی گاڑیوں اور واردات میں ملوث ملزمان کا مشترکہ مرکزی ڈیٹا بینک قائم کرنے کا فیصلہ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی پی ایل سی، پولیس 15،اسپیشل برانچ،اے وی ایل سی،ضلعی پولیس، ایس فور،اور دیگر ادارے گاڑی چوری/ گمشدگی/چھینے جانے سمیت ملوث ملزمان کا ڈیٹا ایپلیکیشن میں درج کریں گے۔چوری کے سامان کی خرید و فروخت میں ملوث اسکریپ ڈیلرز کے خلاف کاروائی کو مزید سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت صوبے میں چوری/گمشدہ/چھینی گئی گاڑیوں کی شکایات اور واقعات سے متعلق اہم جائزہ اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ہوا اجلاس میں سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب،ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی ائی جیز سمیت یونٹس اور اضلاع کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک 912 اسکریپ ڈیلرز کے خلاف کاروائی کی گئی۔کاروائیوں میں چوری کا سامان خریدنے والے 74 ملزمان گرفتار اور 67 FIRs درج کی گئیں۔شاہراہوں پر”ہٹ اینڈرن”میں ملوث گاڑیوں کا ریکارڈ بھی ڈیٹا بینک میں شامل کرنیکی ضرورت ہے۔ سی پی ایل سی ڈیٹا کے مطابق گذشتہ سال کی نسبت اس سال جرائم میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔جرائم میں کمی کا کریڈٹ سندھ پولیس کی مؤثر پولیسنگ کو جاتا ہے۔کراچی پولیس اور سی پی ایل سی کا جرائم سے متعلق ڈیٹا کم و بیش ایک جیسا اور مستند ہے۔اداروں،یونٹس اور اضلاع کے مابین مضبوط روابط جرائم میں کمی کی کنجی ہے۔ایس ایچ او چوری/ گمشدہ/چھینی گئی گاڑیوں کی ایف آئی ار اور ڈیٹا کے اندراج کو ممکن بنائے گا۔آئی جی سندھ کی ہدایت دی کہ ایس ایچ او جرائم اور اس میں ملوث ملزمان سے متعلق تمام ضروری معلومات مجوزہ ایپلیکیشن میں اندراج کرے گا۔تمام افسران اسپیشل برانچ کی جانب سے چوری شدہ سامان کی خریدو فروخت کرنے والے اسکریپ ڈیلرز کے خلاف ایک بار پھر متحرک ہوکر سخت کاروائی کریں ۔چوری/گشمدہ/چھینی گئی گاڑیوں اور ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کا ڈیٹا سینٹرلائزڈ ہونے سے ملزمان کے گرد گھیرا یقینی طور پر تنگ ہوجائےگا۔سندھ پولیس کا شعبہ آئی ٹی ایک ایپلیکیشن تیارکرے۔ایپلیکیشن میں سی پی ایل سی،پولیس 15، اسپیشل برانچ،اے وی ایل سی،ضلعی پولیس، ایس فور،اور دیگر ادارے گاڑی چوری/ گمشدگی/چھینے جانے ملوث ملزمان کے ڈیٹا کے اندراج ممکن بنائیں گے۔ڈیٹاکی مدد سے جرائم،اس کے طریقہ کار اور اس میں ملوث ملزمان کی "ہسٹری” بنانے میں مدد ملے گی