کٹی ہاڑی کے قریب سے انسانی اعضا برآمد ۔ پیر آباد سے ملنے والے سر کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا
کٹی ہاڑی کے قریب سے انسانی اعضا برآمد ۔ پیر آباد سے ملنے والے سر کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔کٹی پہاڑی پراچہ قبرستان کے قریب سے انسانی اعضاء برآمد کسی شخص کو بے دردی سے کاٹ کر پھینکا گیا۔ لاش کے ساتھ سر بھی موجود نہیں ہے ، شبہ ہے گزشتہ روز ملنے والے سر کے باقیات ہیں۔پولیس کا کہنا پے کہ جس طرح لاش کو کاٹا گیا ہے شناخت کرنا مشکل ہے۔ لاش مرد کی ہے یا خاتون کی شناخت کا عمل جاری ہے گزشتہ روز مذکورہ مقام سے کچھ فاصلے پر انسانی سر ملا تھاہاتھ پر فضل نعیم لکھا ہےقصبہ کالونی پراچل قبرستان کے پاس انسانی اعضاء برآمد پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملنے والے انسانی سر کے بعد دھڑ کے کچھ حصے ملے ہے دیکھنا ہوگا کہ یہ اسی سر کی باقیات ہے یا کوئی اورہے دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں 2 روز قبل قصبہ کالونی سے خاتون کا کٹا ہوا سر ملنےکا مقدمہ پیر آباد تھانے میں درج کر لیا گیا۔ سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل اور تشدد کی دفعات شامل ہیں۔مقدمے کے متن کے مطابق خاتون کے سر کو ایم ایل کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔متنِ مقدمہ کے مطابق ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ خاتون کے سر پر سامنے اور دائیں کان پر کٹ لگا ہوا تھا، موت کی وجہ جاننے کے لیے سر ڈی این اے کے لیے ریزرو رکھا گیا ہے۔ ڈی این اے کے لیے بال اور دانت کے نمونے محفوظ کیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی عمر 30 سے 35 سال تک لگتی ہے۔