پی آئی ڈی سی کے قریب درختوں کی کٹائی کا مقدمہ درج
کراچی
پی آئی ڈی سی کے قریب درختوں کی کٹائی کا مقدمہ درج
چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر ملوث افراد کے خلاف تھانہ سول لائین میں ایف آئی آر درج۔چیف سیکریٹری سندھ کا کے ایم سی کو ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم ۔ چیف سیکریٹری سندھ کی ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کو 24 گھنٹوں میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت
سندھ حکومت کا درختوں کی بحالی اور مستقبل میں کٹائی کی روک تھام کے اقدامات کا اعلان ۔درختوں کی کٹائی ماحولیاتی توازن کے لیے خطرناک ہے، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ شہر میں سبزے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،