سندھ پولیس کا ڈرائیونگ لائسنس نہ بنوانے والے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سندھ پولیس کا ڈرائیونگ لائسنس نہ بنوانے والے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ کی سربراہی میں اس سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا ،سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، کراچی،ڈی آئی جیز، ڈرائیونگ لائسنس، ٹریفک،فائنانس،• اسٹبلشمنٹ سمیت تمام ایس پیز،ٹریفک اور ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے انچارجز نے شرکت کیجس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بغیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز کی گاڑیاں تحویل میں لے لی جائیں گی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آن لائن اور انتہائی آسان کردیا گیا ہے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ڈی آئی جی لائسنس اینڈ ٹریننگکاکہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کی جانب سے آن لائن تربیتی/لرنرز لائسنس،بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ اور نان کمرشل لائسنس کی تجدید کی سہولت فراہم کی جارہی ہے • آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سہولیات کی فراہمی سے متعلق آگاہی کے لیئے ذریعہ اخبارات،عوامی مقامات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بھرپور تشہیر کی جارہی ہے۔بر • ٹریفک پولیس کی تحقیق کے مطابق زیادہ تر موٹرسائیکل ڈرائیورز بغیرلاسنس یافتہ اور لائسنس کے بغیر سڑکوں پر آتے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفنگ نے اجلاس میں بتایا کہ موٹرسائیکل سواروں کی دوران سفر بے احتیاطی اور قوانین کی عدم پیروی اکثر خطرناک اور جان لیوا حادثات کا باعث بنتی ہے۔صرف کراچی میں جنوری سے اب تک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے 28،685 چالان ٹکٹ جاری کے گئے جن میں 12،548موٹرسائیکل ڈرائیورز کے ہیں۔ٹریفک قوانین سے متعلق شہریوں کی آگاہی کے لیئے کراچی کے اسکول، کالجز، عوامی مقامات، سرکاری،قانون نافذ کرنے والے اداروں، سمیت دیگر اداروں میں 35 سے زائد پروگرام منعقد کیئے گئے ہیں۔اجلاس کےدوران بریفنگ میں مزید بتایا گیاکہ گزشتہ ماہ مئی میں تمام 90 ٹریفک سیکشنز کی حدود میں رانگ وے،سنگل جمپنگ،لین نظم و ضبط،ڈرائیونگ لائسنس و دیگر موضوعات پرخصوصی آگاہی کیمپس کا انعقاد بھی کیا گیا۔جبکہ اس سلسلے میں سندھ پولیس ایف ایم ریڈیو،میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھرپورآگاہی مہم کی جاتی ہے۔ہر ایس پی ٹریفک کے دفتر میں "ایکسیڈنٹ اسسمنٹ یونٹ”موجود ہوتا ہے۔ٹریفک اسسمنٹ یونٹ کا کام ٹریفک اور حادثات سے متعلق وجوہات کا تعین اور رپورٹ مرتب کرنا ہوتا ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ ٹریفک حادثات اور قوانین کی خلاف ورزی کی روک تھام کے لئے معاشرے کے تمام مکاتب فکر کو آگاہی مہم میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ عوامی سطح پر میڈیا کے ذریعے بھرپورآگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ شہر میں چھوٹی اوربڑی گاڑی کے درمیان بڑھتے ہوئے خطرناک حادثات کی وجوہات کا تعین ایکسیڈنٹ اسسمنٹ یونٹ کے ذمہ کی جائے۔ وہ رپورٹ اسسمنٹ کے بعد عوامی آگاہی کے لئے پبلک کی جائے گی۔ علاقہ پولیس بشمول ایس ایچ او ٹریفک پولیس کو بھرپور معاونت فراہم کرے۔ ٹریفک پولیس سڑکوں پر غیرضروری جنرل چیکنگ سے اجتناب کرے۔آئی جی سندھ نے کہ دوران سفر ڈرائیونگ لائسنس لے کر نہ چلنے والے شہریوں سے رعایت برتیں اور لائسنس رکھنے کی تنبیہ کریں۔ ڈرایئونگ لائسنس کی عدم دستیابی کی صورت میں آن لائن ریکارڈ چیک کریں۔پولیس ٹریننگ سینٹرز میں ہر زیرتربیت پولیس اہلکاروں کے لئے ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس کا حصول لازم کردیا گیا ہے۔