شاہ لطیف ٹاون کے علاقے میں ندی سے سرکاری اسکول چوکیدارکی لاش ملی
شاہ لطیف ٹاون کے علاقے میں ندی سے سرکاری اسکول چوکیدارکی لاش ملی،جبکہ کلری، قائدآباداور پاپوشنگر کے علاقوں سے نومولود بچے اورنشے کے عادی سمیت مزید 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدودملیر مرغی خانہ پل ندی سے ایک شخص کی تشددزدہ لاش برآمد ہوئی،جسے پولیس نے تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی،ہیڈ محرر سلیم مغل کے مطابق لاش کی شناخت 59 سالہ شیخ معین الدین ولد شیخ علاو ¿ الدین کے نام سے ہوئی،متوفی کی ناک اور ہونٹ پر چوٹ کے نشان ہیں ،جسم پر کوئی تشدد کا نشان نہیں ،متوفی کھوکھرا پار کے سرکاری اسکول کا چوکیدار اور مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب کا رہائشی تھا،تاہم پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی،جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔علاوہ ازیں کلری کے علاقے ماڑی پور روڈ لیاری اسٹیشن کے قریب فٹ پاتھ سے56 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،جسے سول اسپتال پہنچائی گئی ،فوری طور پر لاش کی شناخت اوروجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا،پولیس کا کہناہے کہ بظاہر موت طبعی معلوم ہوتی ہے ،تاہم لاش ورثاءتلاش اور شناخت کیلئے سردخانے منتقل کرادی۔قائد آباد کے علاقے لانڈھی داو ¿د چورنگی کپڑا گلی ریلوے ٹریک کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی،جسے جناح اسپتال منتقل کی گئی ،تاہم پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کرادی۔پاپوشنگر کے علاقے پاپوشنگر ریلوے پھاٹک ٹوٹل پمپ کے قریب کچرا کنڈی سے نومولود بچے کی لاش ملی،جسے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد کفن دفن کیلئے فلاحی ادارے کے رضاکاوں کے حوالے کردی،اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔