پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والی خاتون سمیت دو خواتین کو گرفتار کرلیاگیا
کراچی اورنگی ٹاؤن سے پولیس وردی میں ملبوس ہو کر وارداتیں کرنے والی ملزمہ سمیت دو خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ۔ ایس ایس پی ویسٹ پولیس طارق مستوئی کے مطابق یونیفارم میں ملبوس دو خواتین نے الطاف نگر میں واقع گھر میں داخل ہوکر چوری کی واردات کی۔ واردات کے بعد خاتون ملزمان فرار ہوئیں تو متاثرہ خاتون کی جانب سے اہل علاقہ اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی کاروائی کرتے ہوئے پولیس یونیفارم میں ملبوس خاتون سمیت دو خواتین ملزمان نوشین زوجہ عمران اور اریبہ زوجہ مقصود کو گرفتار کیا۔گرفتار خاتون ملزمان کے خلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔