شادی کی تقریب پر بھی 10 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا گیا
کراچی :ایف بی آر حکام نے شادی کی تقریبات پر بھی ٹیکس لگادیا
ایف بی آر کی جانب سے شادی ہال پر ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کردیا گیا
ایف بی آر حکام اور شادی ہال ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ۔شادی کی تقریبات پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے پر شادی ہال مالکان اور ایف بی آر میں معاملات طے پاگئے ۔ شادی ہال پر تقریب کرنے پر پارٹی سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائیگا ۔ صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس نے کہا کے ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کا فیصلہ ایف بی آر حکام کی ہدایت کے تحت کیا گیا ، شادی ہال کے کرائے کے علاوہ 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائیگا ، ودہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان کا کوئی تعلق نہیں ، رانا رئیس نے کہا کے شادی کی تقریبات کرنے والے شہریوں سے گزارش ہے کے ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر ایف بی آر پالیسی کا خیال رکھیں ،