گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 18 مقابلے ہوئے،

0

 

 

کراچی:گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 18 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 02 ڈاکو ہلاک، جبکہ 18 زخمی ڈاکوؤں سمیت 29ملزمان کو گرفتارکیا گیا،ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 22 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 09 موٹر سائیکلیں اور 01 کاربرآمد کی گئیں۔پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں مجموعی طور پر 750 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 52 کلو 637 گرام چرس، 01 کلو 824 گرام آئس/کرسٹال اور ہیروئین برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 92 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 01ہینڈگرینیڈ برآمد کیا گیا۔کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 63 موٹرسائیکلیں اور 06 گاڑیاں برآمد کی۔ok

Leave A Reply

Your email address will not be published.