کراچی ضلع وسطی میں 2 روزکیلئے جلسے جلوس اورموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

0

کراچی کے ضلع وسطی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
ایڈیشنل آئی جی کی درخواست پر کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائدکی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی میں 9 اور 10دسمبرکو جلسے جلوس اور ریلی نکالنے پرپابندی ہوگی۔ دفعہ 144کے تحت ضلع وسطی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی -!!!’

Leave A Reply

Your email address will not be published.