اے این ایف کی ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کراچی پر تاریخی کارروائی

0

اے این ایف کی ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کراچی پر تاریخی کارروائی. انٹیلی جنس اطلاع پر بھاری مقدار میں بیرون ملک آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گرفتار. ترجمان اے این ایف کے مطابق ملائيشيا کے لئے بک کئے گئے کنٹینر سے 700 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد ہوئی. برآمد شدہ آئس کیلشیم کاربونیٹ کے ساتھ مکس کر کے اسمگل کی جا رہی تھی. کنٹینر میں موجود کیلشیم کاربونیٹ کے 854 بیگوں کی تلاشی لی گئ. 28 بیگوں میں موجود کیلشیم کاربونیٹ میں آئس کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی. کنٹینر بک کروانے والے کراچی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا. کنٹینر کراچی میں قائم نجی کمپنی کی جانب سے ملائشیا کے شہر کوالالمپور کے لئے بک کروایا گیا تھا. دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے گرفتار ملزم سے تحقیقات کا عمل جاری ہے. حالیہ کارروائی منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کے عزم کی عکاسی کرتا ہے. اے این ایف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف پرعزم ہے۔منشیات اسمگلروں کے عزائم سے واقف ہیں جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.