*ایڈیشنل آئی جی کراچی سے آل پاکستان ڈمپر ٹرک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن (سندھ) کے 6 رکنی وفد نے ملاقات کی.

0

*ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو* سے آل پاکستان ڈمپر ٹرک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن (سندھ) کے صدر حاجی لیاقت محسود کی قیادت میں 6 رکنی وفد نے ملاقات کی.

وفد میں جنرل سیکریٹری شیر نواز محسود، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمود محسود، وائس پریزیڈنٹ ابراہیم، اور نائب صدر رحیم گل شامل تھے۔

ملاقات میں وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور قانون کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے، جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پولیس چیف نے سختی سے ہدایت دی کہ جن ڈرائیورز کے پاس ڈرائیونگ لائیسنس نہیں ہوگاان کے خلاف اور انکے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شہر میں بڑی گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ ڈرائیورز کو تربیت یافتہ اور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کا پابند بنایا جائے گا،

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی عملداری کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.