روس نے اپنے شہریوں کو امریکا کا سفر کرنے سے روک دیا
روسی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو امریکا کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کیساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں امریکا کا سفر خطرات سے بھرا ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ ہمارے شہریوں کو امریکی حکام کے ہاتھوں مارا جا رہا ہے۔ روسی شہری امریکا، کینیڈا، یورپی یونین کے کچھ ممالک کے دوروں سے باز رہیں۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری شام میں صورتحال کو متاثر کرنے والے اشتعال انگیز بیانات سے باز رہے۔ شام میں روسی سہولیات کے تحفظ کیلئے عالمی اصولوں کو لاگو کیا جانا چاہیے