کچے کے علاقے میں اپریشن کے لیے چیف سیکرٹری کی صدارت میں اجلاس
کراچی:چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت کچے کے علاقے میں امن و امان کا جائزہ اجلاس
اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر اور ڈی آئی جی سکھر، ڈی آئی جی لاڑکانو اور کمشنر لاڑکانو شریک
اجلاس میں آئی جی سندھ نے پولیس آپریشنز کی تفصیلات پیش کیں۔
کچے میں 1 جنوری تاں اب تک 76 ڈاکو آپریشن میں مارے اور 115 زخمی کیئے گئے ہیں۔ آئی جی سندھ
آپریشن میں 1 جنوری تاں اب تک 363 ڈاکو گرفتار کیئے گئے ہیں۔ غلام نبی میمن
آپریشن سے کئی علاقے ڈاکوؤں سے خالی کرائے گئے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ
چیف سیکریٹری سندھ کی پولیس ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے لئے جدید آلات فراہم کرنے کی یقین دہانی۔
چیف سیکریٹری سندھ نے کچے کے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔
چیف سیکریٹری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کچے کے علاقوں میں مستقل امن یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
اجلاس میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مابین قریبی تعاون پر زور دیا گیا۔