کورنگی میں پولیو ورکر کو زدوکوب کیا گیا ۔6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

0

*ضلع کورنگی پولیس*

 20 دسمبر 2024

*شہر کراچی میں جاری پولیو مہم کی کامیابی کے حوالہ سے پولیس ایکشن*

آج مورخہ 20 دسمبر 2024 تھانہ کورنگی کی حدود رینجرز گراؤنڈ کے قریب کچی ابادی میں پولیو مہم کے دوران ویکسین ریفیوزل پر پولیس کا فوری ایکشن

روز مرہ مہم کے تحت پولیو ورکرز ہمراہ پولیس جوان کچی ابادی میں کام کرتے ہوئے ایک قبائلی فیملی کے دروازے پر پہنچے

گھر میں موجود خواتین کی جانب سے پولیو ورکرز اور پولیس جوان کو زدو کوب کیا گیا

ڈی ایس پی کورنگی اضافی نفری لیڈیز پولیس و رینجز کے جوانوں کے ساتھ موقع پر پہنچے

 اس موقع پر گھر میں موجود فیملی کی جانب سے شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا گیا اور پولیس پر پتھراؤ کرنے لگے

پولیس نے فوری طور پر حالات کو کنٹرول کرتے ہوئے 4 خواتین اور دو جوان العمر لڑکوں کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا

 تحویل میں لی جانے والی خواتین ثمینہ زوجہ شینا خان، مہہ جبین زوجہ سلیمان، آمنہ دختر نسیم گل، اقرا دختر شینا خان اور مرد بنام گل عمران ولد مومن خان اور سفیان ولد شاہنواز شامل ہیں

گرفتار شدہ مرد و خواتین کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.