پاکستان کوسٹ گارڈزکی سمندر میں غیرقانونی ماہی گیری (ٹرالنگ) اور اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں 10کشتیاں تحویل میں لے لی
۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزر سمندر میں غیرقانونی ماہی گیری (ٹرالنگ) اور اسمگلنگ کے خلاف بر سرپیکار ہے۔ ٹرالنگ ایک ممنوع ماہی گیری کا طریقہ کار ہے جوکہ نہ صرف سمندری ماحولیات کو شد ید نقصان پہنچاتاہے بلکہ ماہی گیروں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے۔اس کے علاوہ ٹرالنگ والی کشتیاں دیگر غیر قانو نی سر گرمیوں، ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہوتی ہیں۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے نومبراور دسمبر میں غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف آ پریشن کے دوران 10 ٹرالر کو ضبط کیا جس کا مقامی ماہی گیروں کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا۔
پاکستان کوسٹ گارڈز اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے پختہ عزم کے ساتھ باور کراتی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر اپنے فرائض منصبی ساحلی پٹی اور سمندری علاقے میں بخوبی انجام دے گی اور ہر طرح کی اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کی کو شش کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔