حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہوئے۔
حکومتی کمیٹی میں شامل نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، عرفان صدیقی، رانا ثناء اللّٰہ، نوید قمر، راجہ پرویز اشرف، فاروق ستار نے مذاکرات میں شرکت کی۔
مذاکرات میں اپوزیشن کی کمیٹی میں شامل اسد قیصر، حامد رضا اور علامہ ناصر عباس نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے آئندہ اجلاس 2 جنوری کو بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اجلاس میں تلاوتِ کلام پاک کے بعد کمیٹی ارکان کی جانب سے ملک و قوم کی بہتری اور مذاکرات کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ اجلاس میں اپوزیشن مطالبات کی فہرست پیش کرے گی۔
بانئ PTI تک رسائی دینا میرا کام نہیں: ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت و اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کے