پولیس کے بینڈ اسٹاف کو نیوی سے تربیت دینے کا فیصلہ

0

*سندھ پولیس بینڈ اسٹاف کی پاکستان نیوی اسکول آف میوزک سے تربیت کا فیصلہ*۔۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ فیض اللہ کوریجو نے 100 بینڈ اسٹاف آف سندھ پولیس کی تربیت کے حوالے سے اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف ٹریننگ کو باقاعدہ مکتوب ارسال کردیا۔

اس سے قبل 2009 میں سندھ پولیس کے 85 بینڈ اسٹاف کو پاکستان نیوی کی جانب سے تربیت فراہم کی گئی تھی۔

تربیت/ریفریشر کورس کا مقصد متعدد قومی تقریبات بشمول پاسنگ آؤٹ پریڈز میں قومی نغموں/دھنوں کے دوران کارکردگی میں مذید بہتر کرنا ہے۔

تربیت/ریفریشر کورس سے بینڈ اسٹاف کی استعداد کار اور صلاحیت میں مذید بہتری اور نکھار آئیگا۔

پاکستان نیوی اسکول آف میوزک قومی اور انٹرنیشنل سطح پر وسیع تر تجربے اور مہارت کا حامل ہے۔

سندھ پولیس بینڈ اسٹاف کو 90 دنوں کی تربیت/ریفریشر کورس کی فراہمی اشد ضروری ہے۔

ترجمان سندھ پولیس

Leave A Reply

Your email address will not be published.