دھرنوں پر سختی کا موقف چند گھنٹوں میں تبدیل کردیا گیا

0

اشہر میں جاری دھرنوں کو سختی سے ختم کرنے کے بیان کے بعد کراچی پولیس کو اپنا موققف تبدئ کرنا پڑ گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے شہر میں کئی روز سے جاری دھرنوں سے متعلق سوال پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پیر کی شام تک دھرنے ختم ہونے اور قانون کے مطابق سختی کرنے کا بیان دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی کراچی پولیس آفس سے اس موقف پر وضاحتی بیان جاری کرنا پڑ گیا۔ کراچی پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق زیر گردش خبر کے مطابق پولیس چیف کا دھرنے ختم کروانے کا حکم جو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے مذکورہ خبر کو دھرنوں کے خاتمے سے منسلک کرنا بےبنیاد اور غلط فہمی کا شاحسانہ ہے۔پولیس چیف کے کہنے کا مقصد دھرنوں کا خاتمہ نہیں، دھرنوں کو اس طرح کیا جائے کہ ٹریفک کی روانی میں کوئی تعطل پیدا نہ ہو۔واضح رہے کہ کراچی پولیس کے چیف نے گذشتہ روز کارروائیوں کے دونان برآمد ہونے والے موبائل فون اور گاڑیوں کی حوالگی کے حوالے سے ہونے والی تقاریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ کراچی میں ہونے والوں دھرنوں کو پیر کی رات تک ختم کرادیا جائے گا اورختم نہ ہوا تو پولیس نے سختی اورقانون کے مطابق دھرنے ختم کرائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.