مبینہ ٹاؤن کار پر فائرنگ ایک شخص جان بحق
*تھانہ مبینہ ٹاؤن کی حدود میں فائرنگ و ہلاکت کا معاملہ*
اطلاع ملی کہ مبینہ ٹاؤن تھانہ کی حدود میں ایک شخص گولی لگنے سے جاں بحق ہوا ہے۔ مقتول کی شناخت الھیار ولد مھراب 38 سالہ کے نام سے ہوئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق چار نامعلوم افراد نے مقتول کی کار پر فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور دورانِ علاج جان بحق ہوگیا۔
واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے، مقامی پولیس مصروف عمل ہے۔ جو صورتحال واضح ہوگی اس کے مطابق مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔