سندھ پولیس نے 2024 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کردی

0

 

 

سندھ پولیس نے یکم جنوری تا دسمبر 2024 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو پیش کردی گئی۔۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق  •              رپورٹ کی مطابق  کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں گزشتہ سال کی نسبت واضح کمی دیکھنے میں آئی ۔•                سال2024 میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کے قتل کے98کیسز میں 75 (77 فیصد)مقدمات کو حل کرتے ہوئے 112 ڈکیت گرفتار جبکہ 33 ہلاک ہوئے۔ دوران ڈکیتی شہریوں کو زخمی کیئے جانیکے321کیسزمیں سے 226 (71 فیصد) مقدمات کو حل کرتے ہوئے 332 کریمنلز گرفتار جبکہ 36 ہلاک ہوئے۔ • سکھر گھوٹکی کشمور اور شکارپور کے کچہ ایریاز میں جاری آپریشنز کے نتیجے میں ڈاکوؤں سے 559 مقابلوں میں 73 ڈاکو ہلاک،120 زخمی جبکہ 378 گرفتار کیئے گئے۔ •            ڈاکوؤں کے قبضہ سے 436 کی تعداد میں مختلف اقسام کا اسلحہ و ایمیونیشن برآمد کیا گیا۔ •    ڈاکوؤں/کریمنلز سے مقابلوں کے دوران 19 پولیس ملازمان شہید جبکہ 31 زخمی ہوئے۔  پولیس نے انٹیلی جینس بیسڈ اطلاعات کے تحت 618 شہریوں کو ہنی ٹریپ سے بچایا۔            صوبے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 3864 پولیس مقابلوں میں 1782 جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا گیا۔ •     7383 کریمنلز کو موقع پر ہی رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

مجموعی طور پر 342 ڈکیت/کریمنلز ہلاک جبکہ 21504 گرفتار ہوئے۔ 05 نوٹیفائیؒڈ ڈاکو ہلاک جبکہ 08 گرفتار ہوئے۔3 ہائی ویز ڈکیت ہلاک جبکہ 26 گرفتار ہوئے۔

گرفتار و ہلاک کریمنلز کے قبضہ سے 02 ایل ایم جیز،14 جی تھری رائفلز،180 ایس ایم جیز/کلاشنکوف،644 رائفلز/شاٹ گنز/ریپیٹرز/ایم پی فائیو،9400 پسٹلز/ ریوالورز/ ماؤذر،42 ہینڈ گرنیڈز، 78748 راؤنڈز/کارٹیرجز برآمد کیئے گئے۔•  منشیات مافیاز کے خلاف 10692 چھاپوں کے تحت 12200 مقدمات درج کرتے ہوئے 14506 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔           117.378 کلو گرام آئس،57.679 کلو گرام ہیروئن،9096.411 کلو گرام چرس، 104.469 کلو گرام اوپیئم جبکہ 361544 لیٹرز شراب برآمد کی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.