ریلویز پولیس کی ہفتہ وار فلاحی کاركردگی کی تفصیل جاری، 22 لاکھ روپے کا گمشدہ سامان مسافروں کے حوالے، کراچی ڈویژن نمایاں رہی

0

ریلویز پولیس کی ہفتہ وار فلاحی کاركردگی کی تفصیل جاری، 22 لاکھ روپے کا گمشدہ سامان مسافروں کے حوالے، کراچی ڈویژن نمایاں رہی

لاہور: ریلویز پولیس کی آٹھوں ڈویژن ہاۓ نے 9 سے 29 دسمبر 2024 تک مسافروں کی خدمت اور دیگر سہولیات مہیا کرتے ہوئے 65 گھر سے بھاگے اور گمشدہ جن میں بچے، بچیاں اور لڑکیاں شامل ہیں کو سلامتی سے انکے ورثاء کے حوالے کیا۔ اسکے علاوہ 167 مسافروں کو انکا قیمتی سامان جسکی مالیت تقریباً 22 لاکھ روپے بنتی ہے کو بحفاظت اور ایمانداری کے ساتھ انکے حوالے کیا گیا۔ اسی طرح 1408 مسافروں جن میں ضعیف العمر اور زخمی شامل ہیں کو وہیل چیئرز اور فرسٹ ایڈ کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار کارروائی میں کراچی ڈویژن فلاحی کارکردگی کے حساب سے نمایاں رہی جس نے گھر سے بھاگے/بھاگی 14 بچوں کو انکے ورثاء کے حوالے کیا۔ کراچی ڈویژن نے 38 مسافروں کو انکا قیمتی سامان جس کی مالیت تقریباً 4 لاکھ 16 ہزار روپے بنتی ہے واپس کیا۔ اسکے علاوہ 473 مسافروں کو وہیل چیئر اور فرسٹ ایڈ کی سہولت فراہم کی گئی۔

اسی تناظر میں راولپنڈی ڈویژن نے 17، لاہور 15، کراچی 14، ملتان نے 12 اور سکھر ڈویژن نے 7 بچوں/بچیوں کو ورثاء کے حوالے کیا۔ مزید گمشدہ سامان کی واپسی اور دیگر امداد کی صورت میں پشاور ڈویژن نے 305، راولپنڈی 409، لاہور 115، ملتان 131، سکھر 77، کوئٹہ 27 اور کراچی ڈویژن نے 511 مسافروں کی معاونت کی۔

اس کے علاوہ راولپنڈی ڈویژن نے 4 لاکھ 20 ہزار، لاہور نے 4 لاکھ 56 ہزار، ملتان نے 2 لاکھ، سکھر 4 لاکھ 21 ہزار، کوئٹہ 1 لاکھ 50 ہزار اور پشاور ڈویژن نے 1 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی گمشدہ سامان مسافروں کے حوالے کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.