اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی وفد کی سردار عبدالرحیم سے ملاقات

0

سندھ میں بدامنی و ڈاکو راج کے خلاف اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی
جماعت اسلامی کے سنیئر رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی سندھ کے وفد نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم اور سے ملاقات کرکے جماعت اسلامی کے تحت سندھ میں بدامنی و ڈاکو راج کے خلاف 12 جنوری کو سکھر میں ہونے والی ال پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا ۔ رہنماؤں نے سندھ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور حکومتی بے حسی پر آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی کا احسن اقدام اور اپنی شرکت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر سابق صوبائی امیر محمد حسین محنتی ، سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی ساتھ موجود تھے۔#

Leave A Reply

Your email address will not be published.