اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث پولیس اہلکار سمیت سات افراد گرفتار

0

کراچی) اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 اغواکاروں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان نے 25 دسمبر کی رات کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والے ارسلان کو منگھوپیر کے علاقے سے اغوا کر کے ان کے موبائل فون کی مدد سے اکاؤنٹ میں موجود 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر مختلف اکاؤنٹس میں منقتل کیے تھے ، واردات کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں 4 نامزد سمیت دیگر نامعلوم کے خلاف اغوا برائے تاوان کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا تھا جس کی تفتیش بعدازاں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کو منتقل کر گئی تھی ، ترجمان اے وی سی سی کی جانب سے اس واردات کے حوالے سے جاری اعلامیئے کے مطابق گزشتہ ماہ 25 دسمبر کو مغوی 30 سالہ محمد ارسلان ولد محمد اقبال جو کہ کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرتا ہے نامعلوم اغوا کاروں نے منگھوپیر تھانے کی حدود سے زبردستی اغوا کیا اور مغوی کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے تاوان اپنے مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کیے اور مغوی کو بریگیڈ تھانے کی حدود مزار قائد کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے جس کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج کیا گیا بعدازاں واردات کی تفتیش اے وی سی سی کو منتقل کر دی گئی جس پر اے وی سی سی کی پولیس ٹیم نے جمعہ کو ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہا مار کاروائیوں کے دوران پولیس اہلکار اور 4 اغوا کاروں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت حارث عرف اشعر ولد افضال صدیقی ، محمد رضوان شاہ ولد محمد زاہد شاہ ، طارق حسن شاہ عرف عامر ولد سعید احمد شاہ ، مزمل رضا ولد اسلم رضا ، عمر جیلانی ولد محمد اکرم ، عمر ولد محمد ارشاد اور نعمان رفعت ولد رفعت کاظم کے نام سے کی گئی ، ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ اور اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.