*کورنگی میں کاٹی KATI کے دفتر کے باہر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا مظاہرہ۔*
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ کراچی زون اور ضلع کورنگی کے زیر اہتمام KATI کے دفتر کے باہر مزدوروں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔
جس میں سرفہرست یہ مطالبہ رکھا گیا کہ بغیر کسی عذر کے کسی بھی مزدور کو اس کی ملازمت سے برطرف نہیں کیا جائے گا۔ مزدوروں کو بروقت تنخواہ اور بونس ادا کیا جائے گا۔
اگر کسی مزدور کو اچانک ملازمت سے برطرف کیا گیا تو لیبر قوانین کے تحت اس کو 3 ماہ کی تنخواہ ادا کی جائے گی۔ مزدوروں کی گروپ انشورنس کرائی جائے گی۔ اور EOBI کے کارڈ بناکر اس کی پینشن کو یقینی بنایا جائے گا۔ تاکہ جب ایک مزدور 25 سال یا اس سے زائد ایک فیکٹری کو دے تو اس کو عمر کے آخری حصہ میں حکومت پاکستان کے قانون کے مطابق اولڈ ایج بینیفٹ مل سکے۔
صدر کراچی زون لیبر ونگ سید ولی وارثی نے پرزور مطالبہ کیا کہ مزدوروں کی کم از کم تنخواہ اجرت 37 ہزار سے بڑھائی جائے اور اس پر عملدرآمد کو سندھ حکومت یقینی بنائے۔ کیونکہ اس دور میں 37 ہزار میں بھی ایک گھر کا چلانا ناممکن ہے۔
مظاہرہ میں صدر لیبر ونگ کراچی زون سید ولی وارثی، جنرل سیکریٹری ملک صفدر نواز اعوان، صدر کورنگی تنویر چوھدری اور مزدور رہنما منظور جانوری سمیت کثیر تعداد میں فنکشنل لیگ کے کارکنان اور مزدوروں نے شرکت کی۔
Excellent effort