کورنگی میں ڈکیتی نوجوان قتل۔ایس ایچ او چوکی انچارج معطل

0

 

 

کراچی )شہر قائد میں بے لگام ڈاکووں نے فجر کی نماز پڑھ کے جانے والے  ایک اور نوجوان کی جان لے لی،ایس ایس پی کورنگی نے ایس ایچ او اور چوکی انچارج کو معطل کردیا، واضح رہے کہ نئے سال پندرہ روز  کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے تین شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق  زمان ٹاون کے علاقے کورنگی سیکٹر 51-C میں فجر کی اوقات میں نامعلوم ڈاکووں نے فائرنگ کرکے 17 سالہ مظفر اقبال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے،اس اطلاع پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیااور لاش کو ایمبولنس میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کا گروہ ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہو رہا تھا اور اسی دوران مظفر اقبال فجر کی نماز ادا کر کے گھر واپس آ رہے تھے کہ نوجوان نے ڈاکوؤں کو دیکھ  شور شرابہ کیا اس دوران نے ملزمان نے  فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے،مقتول کی  گولی سر پر لگی،،مقتول کےایک رشتے دار نے میڈیا کو بتایا کہ مظفر نے پسماندگان میں چار بہنیں اور ایک بھائی چھوڑا ہے۔یہ بھی اطلاعات تھیں کہ مقتول کے پڑوسی کے گھر لوٹنے کے علاوہ، ملزمان اسی علاقے میں دو مزید گھروں میں بھی لوٹ مار کر چکے ہیں۔ ان گھروں میں داخل ہونے کے لیے ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار ہونے کا بہانہ کیا۔ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او زمان ٹاؤن رضوان قریشی اور انچارج پولیس چوکی نعمان کو معطل کر دیا ہے۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کے ساتھ تفتیش جاری ہے۔دریں اثناء عتیق الرحمان کو ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور ہیڈ کانٹیبل کامران عباسی کو تصویر محل پولیس چوکی انچارج تعینات کر دیا گیا۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.