اے این ایف نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
کراچی ()اے این ایف نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات کی بڑی مقدار بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق تلاشی کے دوران سری لنکن شہری کو گرفتار کرکے 1.818 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم نے بڑی مہارت سے منشیات اپنے ٹریول بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ وہ بین الاقوامی پرواز سے تھائی لینڈ روانہ ہونے کی تیاری کر رہا تھا۔ اس کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اے این ایف پاکستان میں منشیات کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے وسیع پیمانے پر کوششیں کر رہی ہے، مزید کہا کہ تنظیم منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر سرگرم عمل ہے اور پاکستان کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہے۔